ملک میں 1000اور 500روپے کے نوٹوں کا چلن بند کردینے کی وجہ سے عوام کوہونے
والی غیر معمولی پریشانی اور اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کے مدنظر تمام
اپوزیشن جماعتیں اب مودی حکومت کے خلاف متحد ہوگئے ہیں جس سے کل سے شروع
ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا مزید ہنگامہ خیز ہونے کا امکان
ہے۔کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کی اس مہم میں اب سماج وادی پارٹی،
بہوجن سماج پارٹی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور ڈی ایم کے بھی شامل ہوگئی ہے
لیکن آج پارلیمنٹ ہاوس میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں عام آدمی پارٹی ،
بیجو جنتا دل اور انا ڈی ایم کے جیسی پارٹیوں کے نمائند ے موجود نہیں تھے۔